لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی حتمی قیمتیں کیا ہونگی؟ وزارت مذہبی امور نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان وزارت مذہبی امور کے حوالے سے بتایا کہ لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان کے مطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کوئی احتجاج کیوں نہ ہوا؟ عمران خان وزیر اعلیٰ کے پی پر برہم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حج پیکیج
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1598 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے شروع پرانڈیکس پوائنٹس میں اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح سے بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیزاور پاور جنریشن جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔ہبکو، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈیوں میں بھی پیر کو بہتری دیکھی گئی، جسکی ایک وجہ امریکہ کی طرف سے چینی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو مجوزہ ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دینا ہے۔