لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت 9 ہزار 15 گھروں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ مزید برآں، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کی جا چکی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت 4841 گھروں کی تعمیر جاری ہے، اور اس پروگرام کی ویب پورٹل پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تقریباً 4 لاکھ مکمل دستاویزات کے ساتھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی پورٹل پر جمع ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھروں کی تعمیر کے ہدف کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: گھروں کی تعمیر مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے. گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے.مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں. پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیے گئے ہیں. پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز