چینی سرمایہ کاروں نے پولیس کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
درخواست چینی سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسر اسد علی نے کہا کہ چینی سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ جو انتظامات کیے گئے ہیں، وہ اطمینان بخش ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینی سرمایہ کاروں
پڑھیں:
پشاورہائیکورٹ میں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کیخلاف درخواست دائر
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) پشاورہائی کورٹ میں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ آئی ایم ایف سے سود پر قرضے لیے گئے ہیں، سود کے بارے میں اللہ تعالی کے واضح احکامات ہے اسلام میں سود حرام ہے اور سود اللہ تعالی سے لڑائی کے مترادف ہے.(جاری ہے)
عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم جب حلف اٹھاتے ہیں تو اس میں اقرار کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے جب کہ آئی ایم ایف سے سودی معاہدے کرکے صدر مملکت اور وزیراعظم نے حلف سے روگردانی کی ہے. درخواست گزار کے مطابق حلف کی خلاف ورزی پر صدر اور وزیراعلی کو عہدوں سے ہٹایا جائے خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے سودی معاہدوں سے خود کو الگ کرے اور سودی معاہدوں سے لاتعلقی کا اظہار کرے بعد ازاں ججز نے ریمارکس دئیے کہ ہم اس کیس میں آرڈر کرتے ہیں.