اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں عارضی رکاوٹ بننے والی یرغمالی خاتون اربیل یہود کی تازہ ویڈیو اسلامک جہاد نے جاری کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اربیل یہود کی رہائی ہفتے کے روز متوقع ہے۔ اسی دن دیگر دو خواتین یرغمالیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

تاہم اس سے قبل اربیل یہود کی رہائی کے لیے اسرائیل نے پناہ گزین فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں اپنے گھروں کی واپسی کو راہداری کو بند کرکے روک دیا تھا۔

اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اربیل یہود کا نام رہائی پانے والے یرغمالیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں کیا جائے گا۔ راہداری بند رہے گی۔

جس کے بعد ثالثوں نے مداخلت کی اور حماس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ہفتے کے روز رہائی پانے والی 3 یرغمالی خواتین میں اربیل یہود بھی شامل ہوں گی۔

حماس نے یہ بھی کہا تھا کہ اربیل یہود زندہ ہیں اور اس وقت مغربی کنارے کی فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کے پاس بالکل محفوظ حالت میں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حماس کی تصدیق کے بعد راہداری کو کھول دیا جس کے ذریعے ہزاروں فلسطینی پناہ گزین پیدل چلتے ہوئے اپنے گھنڈرات بنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تاہم اب ایک نئی پیشرفت میں اسلامک جہاد نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اربیل یہود کو یہ کہتے سنا گیا کہ آج 25 جنوری 2025 ہے اور میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہی ہوں۔

ایک منٹ سے زیادہ کے دورانیہ کی اس ویڈیو میں اربیل نے اپنا تعارف کرایا اور اسرائیلی وزیراعظم سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو جاری رکھنے مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ حماس نے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو حملہ کیا تھا جس کے دوران ایک گھر سے اربیل یہود اور ان کے بوائے فرینڈ کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس 31 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اربیل یہود کی

پڑھیں:

آئی ایس او کراچی کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے

احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے مختلف اضلاع اور یونٹس کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نمازِ جمعہ بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے ڈرگ روڈ یونٹ نے مسجد و امام بارگاہ امامیہ قدیم میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسی طرح ضلع سینٹرل کے نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ جعفریہ نارتھ کراچی میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مظلومین کے حق میں نعرے درج تھے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے کورنگی یونٹ کی جانب سے بھی مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغریٰ، کورنگی نمبر 4 میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا، جہاں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ہم ریاست فلسطین کے قیام کے اپنے حق سے کبھی دستبردار نہ ہونگے، حماس
  • حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • حماس کی جانب سے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین مارچ 
  • آئی ایس او کراچی کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
  • فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت، ایم ڈبلیو ایم کا ضلع غربی کراچی میں احتجاج
  • متحدہ علماء محاذ کا اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کا خیر مقدم
  • یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس اور امریکا مذاکرات اسرائیل نے ناکام بنادیئے