City 42:
2025-04-16@00:57:27 GMT

وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔

 وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

 ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

 شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حج پیکج

پڑھیں:

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟

مشہور کامیڈی ڈرامہ فرنچائز ’کھچڑی‘ کی تیسری فلم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

معروف بالی ووڈ پروڈیوسر جمن داس مجیتھیا نے مشہور مزاحیہ فلم سیریز ’کھچڑی‘ کے تیسرے حصے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔

یہ اعلان انہوں نے ہدایتکارہ و میزبان فرح خان کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران کیا، جہاں وہ ’کھچڑی‘ کی پچیس سالہ شاندار تاریخ کو یاد کر رہے تھے۔

جمن داس نے بتایا کہ ’کھچڑی‘ کا آغاز 2002 میں ایک ٹی وی شو کے طور پر ہوا تھا، جس نے اپنی انوکھے مزاح اور دلچسپ کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اب 25 سال مکمل ہونے پر، اس فرنچائز کا تیسرا حصہ 2027 میں پیش کیا جائے گا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پہلی فلم Khichdi: The Movie کو ایک بار پھر ریلیز کیا جائے گا، اور یہ ریلیز ہنسی کے عالمی دن یعنی 4 مئی 2025 کو ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، تاکہ شائقین ایک بار پھر اس کلاسک فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔

’کھچڑی 3‘ کی خبر نے اُن مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے جو اس مزاحیہ ڈرامے سے بچپن کی یادیں رکھتے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کرداروں کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان
  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
  • شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ
  • لاہور،وزرات مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، اتحاد پر زور
  • ملک میں مسلم اور غیر مسلم سب پاکستانی ہیں، سردار محمد یوسف