معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیکس بل کے ذریعے اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کی نسبت رواں سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کونسل کے وفد سے سیر حاصل اور مفید گفتگو ہوئی ہے۔ آئندہ بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پائیدار معاشی استحکام کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے
پڑھیں:
29وزارتوں کی 11877اسامیاں ختم ، ریلوے میں 5695کی پلاننگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11,877 پوسٹوں کو ختم کر دیا ہے اور 4,660 ایسی آسامیاں ہیں جو ختم ہو جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو سراہا اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں رائٹ اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت ریلوے نے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 95,859 پوسٹوں میں سے 17101 پوسٹیں پہلے ختم کی جا چکیں، جبکہ 5,695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ آئندہ مستقبل میں مزید 15,000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔ دریں اثنا وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی کمیٹی برائے آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے اور 8 سے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے ملکی معیشت اور عالمی حیثیت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ جسے اگلے 3 سال میں 13.5 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان بزنس کونسل نے ٹیکس ریٹرن کے عمل کو سادہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں وزیراعظم کی کمیٹی برائے آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کا ایک اور اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹیکسیشن اور بینکاری سے متعلق دو ذیلی ورکنگ گروپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے اہم رکاوٹوں کو حل کرنے اور ریمیٹنسز کے عمل کو آسان بنانے پر کام کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کرنسی کے استحکام کو ریمیٹنسز میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کمپنیوں کی مالیاتی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متعلق غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ ملک میں یا باہر رقم کی منتقلی پر کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ حتمی رپورٹ مارچ 2025 کے آخر تک وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے ڈاکٹر سموائل ریزق میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں یو این ڈی پی کے اقدامات کی تعریف کی۔