Nawaiwaqt:
2025-04-13@16:40:37 GMT

نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی میں پیش آیا جہاں ثمینہ نامی خاتون کی  پھندا لگی لاش ملی۔اس حوالے سے ثمینہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے کچھ عرصے قبل دوسری شادی کی تھی اور پہلے شوہر سے4 بچے ہیں۔بھائی نے مزید بتایا کل بہنوئی نے اطلاع دی کہ ثمینہ کہیں چلی گئی ہے اور  آج پولیس نے لاش کے بارے میں بتایا جب کہ بہنوئی کا موبائل فون نمبر بھی بند ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں

راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔

مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔

مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے خاتون کو عملیات کے بہانے لے جا کر تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

ملزمان نے زمین کھود کر لاش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لیے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔ روات پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا؛ وجوہات سامنے آگئیں
  • والد اور بھائی نے متعدد پر جنسی استحصال کیا؛ اسرائیلی وزیر کی بیٹی
  • خیرپور: صحافی کے قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی