بھارت: تفریح کے دوران کزن نے کمپریسر سے ہوا بھردی، شہری جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بھارت میں تفریح کے دوران کزن نے کمپریسر سے ہوا بھردی جس کے باعث شہری جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات پولیس نے بتایا کہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب کہ اس کے کزن نے مبینہ طور پر اس کے پرائیویٹ پارٹس میں کمپریسر پائپ سے ہوا بھردی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص پرکاش اپنے بھائی گھیوا بھائی اور اپنے دوستوں سے ملنے گیا جو کاڈی میں ایک دھات کی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ شام کے وقت جب سب تفریح کر رہے تھے کہ پرکاش کے کزن الپیش نے مذاق میں اس کے پرائیویٹ پارٹس میں کمپریسر پائپ ڈال دیا جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کا جسم ہوا سے بھر گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہوا بھرنے کے نتیجے میں پرکاش کو الٹیاں ہونے لگیں اور وہ بے ہوش ہو گیا، اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، اس کے بعد میں اسے احمد آباد سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ
راولپنڈی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز نے ان کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد ان کا ایکشن باضابطہ طور پر رپورٹ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق اگلے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر دوبارہ ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تو انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ لیبارٹری سے اپنا ایکشن کلیئر کروانا ہوگا۔