کراچی ائیرپورٹ؛ جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتے پکڑ لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن نے کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائیرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا
اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے۔ صوبائی قانون آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
پی اے اے کے مطابق یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ایئر سائیڈ جہاں مین فلائٹ آپریشن ہوتا ہے مکمل طور پر فینس سے محفوظ ہے اور 24 گھنٹے عملے کی نگرانی میں ہے۔ ایئر سائیڈ پر کسی بھی ممکنہ دراندازی کے لیے مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ائیرپورٹ پی اے اے
پڑھیں:
حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
لاہور:حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کے لیے جائیں گے، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز تک جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی و نجی ائیرلائن سمیت سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی۔
ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔