محسن نقوی کی یو ایس کرکٹ چیف سے ملاقات ،کرکٹ معاملات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کر ائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےامریکہ کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دی،پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی محسن نقوی کی یو ایس
پڑھیں:
محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی ملاقات، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کے تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ دہشتگردی کی حالیہ لہر اور سدباب کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے مؤثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو برطانیہ میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیبر پارٹی کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔
مزید پڑھیے: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ٹریننگ کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے اور پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے ساتھ برطانوی معیشت کی مضبوطی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پاک برطانیہ تعلقات کی مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان پاک برطانیہ تعلقات دہشتگردی وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی