وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سمٹ کی پاکستان میں میزبانی پر خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ممالک میں سے ہونے کی وجہ سے اسے بہت اہمیت دیتا ہے، دولت مشترکہ کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور پاکستان میں بھی 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارمز دینے پر زور دیا جن سے وہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل یوتھ سمٹ 2024 میں شمولیت

انہوں نے کہا کہ میں نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام شروع کیے جن سے وہ اپنے خاندانوں پر بوجھ بننے کے بجائے ان کا سہارا بنے، ہم نے پاکستان کے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کا ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس سے بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار سے انکار ممکن نہیں، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے، ہماری حکومت نے مختلف اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، دولت مشترکہ کیرکن ممالک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان بانی رکن ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، دولت مشترکہ رکن ممالک کیدرمیان بہترین شراکت داری کاپلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم پوری طرح سے اس صلاحیت کا ادراک رکھتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ یہ ایسا چیلنج ہے جسے باآسانی عظیم مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان صرف مستقبل کے رہنما ہی نہیں بلکہ وہ آج تبدیلی لانے والے بھی ہیں، یہ اہم ہے کہ ہم انہیں ایسے پلیٹ فارم، مواقع اور صلاحیتیں مہیا کریں کہ وہ قوم کی تعمیر اور فیصلہ سازی میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے آئیڈیاز اور توانائی ہمارے لیے مشعل راہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں نوجوان کے کردار کو کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ نوجوانوں کے تعمیری استعمال کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے، اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں اس مقصد کے حصول کے لیے میں نے ہمیشہ سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور قوم کی تعمیرکے اپنے مشن اور غیرمتزلزل عزم کی تکمیل کے لیے نوجوان اور تعمیری ہاتھوں کا استعمال کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت انقلابی اقدامات کے ذریعے نوجوان کو باصلاحیت بنانے کے اقدامات کررہی ہیں، 2011 سے جاری ہمارا فلیگ شپ یوتھ پروگرام ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں لاکھوں نوجوان بچوں اور بچیوں کو بااختیار بناچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے بطور خادم پنجاب اور اس وقت کے وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لاکھوں نوجوانوں کو اپنے خاندانوں پر بوجھ بننے کے بجائے ان کفیل بنایا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب انڈوومنٹ فنڈ اور دانش اسکولوں کی مثال بھی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے تحت ہم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 6 لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ مہیا کیے ہیں، جو کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے مگر ذہنی طور پر وہ بہت اسمارٹ تھے اور یہ لیپ ٹاپ کورونا کے دوران یہ تعلیم کے حصول کا اہم ذریعہ بنے، یہ لیپ ٹاپ ان کی سخت محنتوں کے ذریعے روزگار کا ذریعہ بنے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے کم عمر آرگنائزیشن ہیڈ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کررہے ہیں
  • نوجوان تبدیلی کی نوید اور پرامن و خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب
  • دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی وبہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے: وزیراعظم
  • اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کیے، وزیرِ اعظم
  • دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے:شہباز شریف
  • دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
  • حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان