ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ اسلام آباد سرکل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب علی کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے شہری کو ترکی اس کے خاندان کے دیگر 5 افراد کو عمرہ پر سعودی عرب بھجوانے کے لیے 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔ ملزم نے ایک اور شہری سے بھی بیرون ملک ملازمت کے نام پر 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہتھیائے۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں وصول کیں اور رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا۔ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے گجرانوالہ نے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوریں۔ ملزمان نے مجموعی طورپر شہری سے 9 لاکھ روپے لیے اور بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔