Jang News:
2025-04-15@09:30:25 GMT

مذاکرات کا اس وقت کوئی چانس نہیں: علی ظفر

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

مذاکرات کا اس وقت کوئی چانس نہیں: علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مذاکرات اس وقت ختم ہیں، مذاکرات کا اس وقت کوئی چانس نہیں۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں قصوروار حکومت ہے، پہلے انہوں نے تحریری طور پر ہم سے ڈیمانڈز مانگیں۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پھر ان کے لیڈران نے پریس کانفرنس کر دی کہ یہ بات ماننے والی نہیں ہے، اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر دیں۔

یہ بھی پڑھیے سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی: اسپیکر قومی اسمبلی

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آپ نے بل پر کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی، آپ اپوزیشن کو اہمیت نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی تھی، اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔

پیکا ایکٹ ترمیم پر سینیٹ گیلری سےصحافی واک آؤٹ کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی ظفر

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ

سٹی42:ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دعویٰ، کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا حل مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملک میں ضروری ہیں، میں ڈاکٹر عارف علوی کے آنے کا انتظار کررہا ہوں، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہے۔

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے اور اس کی نسلوں کی فکر ہے، کوئی ایسا لیڈر اس وقت پاکستان میں موجود نہیں جو ملک کو بہتر سمت لیکر جا سکے۔

مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہیں، کیونکہ انکا بھی ملک ہے انکی بھی یہ عزت ہے، میں سمجھتا ہوں جب کوئی بات ہوگی عارف علوی صاحب کو آنے دیں۔

 صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگلی ہے؟ جواب دیتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، حل صرف مذکرات ہے۔

گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
  • امریکی وفد سے ملاقات کیلئے نہ تو رابطہ ہوا نہ کارڈ آیا، بیرسٹر گوہر
  • جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا‘ سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التواءجمع
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی