درخواست واپس لینے پر 4 مغوی بھائیوں کو چھوڑنے کا کہا مگر نہیں چھوڑا گیا: مدعی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی۔
عدالت نے کیس کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال قبل 4 بھائیوں کو حیات آباد سے اغواء کیا گیا تھا، پشاور ہائی کورٹ میں پہلے بھی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی جو واپس لے لی گئی تھی۔
راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس.
جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ آپ نے کیوں درخواست واپس لی تھی؟
اس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس واپس لینے کے لیے متاثرہ خاندان کو کالز موصول ہوئی تھیں، متاثرہ خاندان کو کہا گیا تھا کہ درخواست واپس لینے پر مغویوں کو چھوڑ دیا جائے گا، مگر چاروں بھائیوں کو اب تک نہیں چھوڑا گیا، سی سی ٹی وی ویڈیوز اور شواہد ہم نے عدالت میں جمع کیے تھے۔
چیف جسٹس اشتیاق اشتیاق ابراہیم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ ریکارڈ بھی منگوا لیتے ہیں، اس میں تازہ نوٹس کرتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت تک کارروائی ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔