پٹرول پمپس کی نشاندہی کیلیے موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے جدید ترین موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق موبائل ایپلیکیشن کا آغاز پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے، یہ ایپ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملک بھر میں قانونی پیٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
‘راہ گزار’ ایپ صارفین، ضلعی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے غیر قانونی دکانوں یا “باکس اسٹیشنز” کی نشاندہی کرنے کے لیے پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ چیئرمین اوگرا کاکہنا تھاکہ اس سفر کا آغاز اگست 2024 میں اوگرا اور ایف بی آر کے درمیان بات چیت کے ساتھ ہوا، راہ گزر’ کا آغاز ایک وسیع تر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا پہلا مرحلہ ہے جس کا مقصد احتساب کو فروغ دینا، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور تیل کی صنعت کی سالمیت کو بڑھانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا آغاز
پڑھیں:
قرضِ جاں کی ’بسمہ‘ تزین حسین نے نئی زندگی کا آغاز کر لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکارطلعت حسین کی صاحبزادی اور اداکارہ اور پروڈیوسر پروفیسر تزین حسین نے دوسری بار رشتۂ ازدواج میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔
اداکارہ کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کر رہی ہیں جب ان کی قریبی دوست نے انسٹاگرام پر ان کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریب نہایت سادہ اور نجی نوعیت کی تھی، جو کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تزین حسین نے اس خوشی کے موقع پر روایتی انداز میں سرخ اور سنہری امتزاج کا عروسی لباس پہنا اور سادگی کو ترجیح دیتے ہوئے زیورات اور میک اپ میں بھی ایک نرم انداز اپنایا۔
تزین حسین کے شوہر کا نام عامر سیدین ہے، جو کراچی سے ہیں اور اعلیٰ تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 2001ء سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ عامر سیدین مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں، تاہم ادبی دنیا میں بھی ایک سرگرم شخصیت ہیں اور قلمی نام ’عین سین‘ سے مختلف کتب اور غزلیں تحریر کر چکے ہیں۔
تزین حسین طویل عرصے سے تدریسی شعبے سے منسلک ہیں اور مختلف جامعات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور شعبہ جاتی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ شوبز میں انہوں نے 2023ء میں ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کی تھی، جس کے بعد وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔
یاد رہے کہ تزین حسین ماضی میں مشہور ڈراموں اور ٹیلی فلمز جیسے ’مہلت‘ اور ’عورت‘ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی حالیہ شادی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو خوشی دی ہے، بلکہ ان کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے، حنیف عباسی