وزیراعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کرلیں.شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کرلیں،جنید اکبر اور علی امین میں کوئی اختلاف نہیں،8فروری کو بھرپوریوم سیاہ منائیں گے پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، جنیداکبرکو کرپشن کے الزام میں ڈی نوٹیفائی نہیں گیا تھا علی امین نے صدارت چھوڑنے کی خود درخواست کی تھی .
(جاری ہے)
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت ہے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزرا کی شرکت اور برتا ﺅسے اندازہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی حکومت بنانے والے ہی مذاکرات سے گریز کرتے ہیں، مذاکرات کے شروع سے ہی حکومت کا رویہ منافقانہ تھا.
انہوںنے کہا کہ ایک ملاقات کروانے کے لیے حکومت کو ہفتے لگ گئے، اس سے حکومت کی بے بسی صاف ظاہر ہوتی ہے، جب تک حقیقی نمائندگی نہ ہو ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں جو بھی ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد سے روکتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے. شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، ہر جماعت میں مختلف سوچ کے لوگ ہوتے ہیں، جنیداکبر کو صوبائی ارکان کی معاونت کیلئے فوکل پرسن بنایا گیا، کوئی کرپشن کے الزام میں ڈی نوٹیفائی نہیں گیا تھا جنید اکبر اور علی امین کے درمیان کوئی مخالفت نہیں ہے، صوبائی صدارت چھوڑنے کی علی امین نے خود درخواست کی تھی ان سے استعفا نہیں مانگا گیا تھا، جس کے بعد عمران خان نے تین نام مانگے تھے اور ان میں جنید اکبر کو بنایا گیاعمران خان کو 14سال کی سزا ہوگئی پھر نہیں کہا کہ مذاکرات ختم کردیں، پی ٹی آئی کی پالیسی امریکا سے نہیں چل رہی، پی ٹی آئی 8فروری کو یوم سیاہ منائے گی.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ علی امین
پڑھیں:
بانی نے کہا ملکی مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ وقاص
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی نے آج کی ملاقات میں پارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، ملک کے مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈران کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات آئین و قانون کی بالادستی کےلیے ہوسکتے ہیں، اپنے مقدمات عدالتوں سے لڑ کر باہر آئیں گے، ڈیل کے تحت نہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی کو اپنی ذات سے متعلق مذاکرات کا اختیار نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی مائنز اور منرلز بل پر متنازع گفتگو بند ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مجھے بریف کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی قیادت سے ملاقات کے بعد میری منظوری سے ہی بل پاس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا بل پر پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہئیں، ایک دوسرے کے خلاف باتوں کو میڈیا یا کسی فورم پر لانے سے منع کیا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کے متعلق قرارداد لانے کی ہدایت کی۔