مدینہ منورہ !!(نمائندہ نوائے وقت) مسجد نبوی میں 27 رجب   شب معراج کے موقع پر  مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب  زیب النساء  اور جاوید اقبال بٹ کی فیملی اور پاکستانی سمیت  کیمونٹی  نے اس مبارک رات کو عبادت اور دعاوں میں گزاری  اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام پاکستان  کے لئے  بھی  دعائیں  کیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائدمحترم میاں نواز کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم  محمد اسحاق ڈار،  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی قیادت میں  ملک کی منزل اور سمت کا تعین ھو چکا ھے اور ترقیاتی کاموں کہ ساتھ تعلیم صحت  روزگار، زراعت   معاشی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔    اللہ تعالی سے دعا ہے ملک عزیز امن کا گہوارہ بن جائے اور امان و امان کا بول بالا  رہے۔ آمین

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔

ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • اعلیٰ قیادت میں اختلافات کے بعد پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہوگا؟ نصرت جاوید کا اہم تجزیہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  •  وزیرِ اعظم کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • بھارت میں مسلم ورثہ نشانے پر، تاریخی مساجد اور مزاروں کو مٹانے کی مہم جاری