لاہور، منہاج القرآن کے زیراہتمام معراج النبی(ص) کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ؐ کی تکریم و فضیلت کی ایک جھلک ہے۔ آپؐ نے جو بھی فرمایا قدرتِ حق نے پہلے اُس کا مشاہدہ کروایا، اسی لئے قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرما یاکہ وہ (حضور نبی اکرمؐ)خواہش نفس سے کلام نہیں کرتے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ یہ کائنات عجائبات، تغیرات اور انکشافات کی آماجگاہ ہے۔ انبیائے محتشم کے دست حق پرست پر قدرت خداوندی سے رونما ہونے والے ماورائے عقل و فہم واقعات کو معجزہ کہتے ہیں جو واقعہ عقل کی میزان پر پورا اترجائے تو وہ معجزہ کی تعریف سے باہر نکل جاتا ہے۔.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جویریہ سعود اور مایا خان کے غیر مناسب رویے پر نادیہ خان کی تنقید
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے جویریہ سعود اور مایا خان کو سنجیدہ سوال پر غیر مناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نادیہ خان ان دنوں نجی نیوز چینل پر ایک ٹاک شو کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، فنکاروں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک مشہور نیوٹریشنسٹ اور ہربلسٹ حنا انیس کو مدعو کیا، جن کا ایک کلپ حالیہ دنوں میں وائرل ہوا۔
یہ کلپ جویریہ سعود کے لائیو رمضان ٹرانسمیشن سے تھا، جہاں ایک ناظر نے فون پر سوال کیا کہ میرے اور میری بیوی کے لیے کوئی ہربل ٹپس بتائیں تاکہ ہمیں اولاد کی خوشخبری مل سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? | content creator (@irfanistan)
اس سنجیدہ سوال پر جویریہ سعود اور مایا خان ہنسنے لگیں، جسے سوشل میڈیا پر غیر مناسب اور بے حس رویہ قرار دیا گیا۔
نادیہ خان نے اس وائرل واقعے پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جویریہ سعود اور مایا خان اس سوال پر ہنسی کیوں؟ سوال بالکل سنجیدہ نوعیت کا تھا، کالر نے بانجھ پن سے متعلق پریشانی کا اظہار کیا تھا اور اُس کا انداز بھی بالکل مہذب تھا، مایا خان کا اس موقع پر قہقہے لگانا بالکل غیر ضروری اور بےحسی پر مبنی تھا۔
شو میں موجود حنا انیس نے بھی نادیہ خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہربلسٹ ہوں اور مجھے ایسے سوالات روزانہ موصول ہوتے ہیں، بانجھ پن ایک حساس مسئلہ ہے اور اس پر لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں، یہ ہرگز ہنسنے والی بات نہیں ہے۔
ویڈیو کلپ اور نادیہ خان کا مؤقف وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف شروع کر دی، بیشتر صارفین نے نادیہ خان کی صاف گوئی کو سراہا اور جویریہ سعود اور مایا خان پر تنقید کی۔
Post Views: 1