اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی عدم شرکت کی وجہ سے آج ہونے والا مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سات ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، اور آج وہ مدت پوری ہو گئی تھی، اس لیے تمام جماعتوں کو اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کر دیا، جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سے رابطہ کیا گیا تھا، جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد شرکت کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر آج وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کے باعث مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، لیکن ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں گے۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور وہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی استحکام کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران بھی بات چیت کے ذریعے ہی مسئلہ حل ہوا تھا، اس لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • قومی اسمبلی : فلسطینو ں سے یکجتی ‘ اسرائیلی مظالم کیخلاف متفقہ ‘ 6نئی نہروں کی تفصیل پیش 
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • تحریک حسینی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی میں کرم کے تمام قومی اداروں کی شرکت اور اظہار خیال
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور