مریم نواز کی پنجاب میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کے تفصیلی جائزے سمیت پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا تفصیلی جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لیے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی مل چکی ہے۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب حکومت کا 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ
بریفنگ کے مطابق ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تعمیر ہیں، ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کے لیے تقریباً 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ موصول ہوچکی ہیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع کی جاچکی ہیں جبکہ دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیموں سمیت 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپنا گھر اپنی چھت ایپلی کیشن پنجاب پورٹل ٹی او آرز ڈرافٹ مریم نواز شریف ہاؤسنگ اسکیموں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپنا گھر اپنی چھت ایپلی کیشن پورٹل ٹی او ا رز ڈرافٹ مریم نواز شریف ہاؤسنگ اسکیموں گھروں کی تعمیر کا اپنی چھت اپنا گھر کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی: مریم نواز
راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی.منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔منصوبے کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے. راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے اور 21 سب وے ہوں گے۔