امریکہ نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی  جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیئے تھے، جس کا اطلاق یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کے پروگرام پر بھی ہوا ہے۔  اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی، امریکی امداد کی معطلی سے ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا۔   اس کے علاوہ توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رک گئے ہیں۔ اقتصادی نمو سے متعلق 4 ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 ، 4 اور زراعت کے شعبے میں 5  پروگرام متاثر ہوئے ہیں۔  جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی روک دیئے گئے ہیں۔ امریکی حکام  نے کہا کہ یہ فیصلہ عارضی نوعیت کا ہے اور تمام امدادی پروگراموں کا ازسرنو جائزہ لینے کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی امداد

پڑھیں:

امریکی حکام کی پاکستان کے لیے امداد بند ہونے کی تصدیق

دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔

امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی جج نے وفاقی امداد کی معطلی کے ٹرمپ کے حکم پر عارضی روک لگادی
  • امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی، متعدد اہم منصوبے متاثر
  • امریکا نے پاکستان کے لئے امداد عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق کردی
  • پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ، پاکستان کیلئے امدا د بند، کئی منصوبے ٹھپ
  • امریکی حکام کی پاکستان کے لیے امداد بند ہونے کی تصدیق
  • امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرکے کئی اہم منصوبے روک دئے
  • امریکہ نے پاکستان کے لیے امداد بند کردی ، متعدد منصوبے متاثر
  • امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کردی، متعدد اہم منصوبے متاثر
  • امریکہ نے پاکستان کی امداد معطل کر دی، متعدد اہم منصوبے متاثر