سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ایوان میں پیش کر دی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت میں پیش کی گئی ہے۔ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں متفقہ قرارداد کی منظوری سے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کی حمایت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک اہم سیاسی و انسانی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اپنی توجہ اس مسئلے کے پر مرکوز رکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت اور ان کے کی گئی ہے کے مطابق گیا ہے
پڑھیں:
گلگت جگلوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی
چابی چوک کے مقام پر خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے جگلوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی۔ نمبردار اعلی جگلوٹ سئ حمید اللہ میر کی قیادت میں ہمراہ خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ مولانا سید محمد، احمد سعید رہنما پیپلز پارٹی، عمران میر رہنما مسلم لیگ نون، علماء کرام جگلوٹ سئ و عوام نے سونیار بازار میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انڈیا کی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے خلاف ریلی نکالی جو کہ چابی چوک سے ہوتے ہوئے سونیار بازار پہنچی۔ چابی چوک کے مقام پر خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔