ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے میں اپرنٹس شپ مکمل کرنے والے 100 سے زائد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کر دیے ہیں۔ شعبہ انجینیئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا۔

پی آئی اے شعبہ انجینیئرنگ میں 100 سے زائد ٹیکنیشنز ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرکے قلت کو پورا کرے گی۔

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

ایئرکرافٹ انجینیئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایئرکرافٹ انجینیئرز کا آخری فریش بیچ 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ شعبہ انجینئرنگ ٹیکنیشنز کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیے ہیں۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینیئرز کے ترجمان نے بھی نئی بھرتیوں کی تصدیق کر دی۔

 گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ پی آئی اے سے 65 ٹیکنیشنز سمیت 45 ایئرکرافٹ انجینیئرز استعفے دے کر ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو جوائن کر چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے چند دن قبل پی آئی اے میں ایئرکرافٹ ٹیکنیشنز اور انجینیئرز کی شدید کمی کے متعلق خبر نشر کی تھی۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایئرکرافٹ انجینیئرز پی آئی اے پر بھرتی

پڑھیں:

جوبائیڈن نے روسی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی، امریکی تجزیہ کار کا انکشاف

امریکی سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پوٹن کو قتل کرنے کی جو کوشش کی وہ احمقانہ عمل تھا۔

تاہم ٹکر کارلسن نے اپنے اس دعوے کی حمایت میں کوئی شواہد نہیں دیے۔

یہ بھی پڑھیے:’ہم پوٹن کو مارنا چاہتے ہیں‘، یوکرائنی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ کا انکشاف

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کی افراتفری میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

ٹکر کارلسن نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں امریکا میں اصل صدر اینٹنی بلنکن تھے۔

روسی صدر کے ترجمان نے امریکی سیاسی مبصر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حفاظت کے لیے روسی انٹیلجنس ایجنسیز ہر وقت مناسب اقدامات کررہی ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

joe biden vladimir putin امریکا جوبائیڈن روس ولادیمیر پوٹن

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں
  • کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں
  • وفاقی حکومت نے متعدد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کردیا
  • جوبائیڈن نے روسی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی، امریکی تجزیہ کار کا انکشاف
  • نگران دور حکومت میں بھرتی9 ہزار 762 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کا ائر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنیکا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا،نگراں دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
  • نوکریاں ہی نوکریاں ! !! بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری
  • پختونخوا اسمبلی: نگراں دور میں بھرتی ملازمین کو ہٹانے کا بل منظور