ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی،چیئرمین بورڈ آف گورنرزایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی، مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنے کےلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ایک ماہ کے اندر 12 بیڈز کا سرجیکل آئی سی یو بھی کام شروع کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ آپریشن تھیٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ایک ماہ کے اندر سی ٹی سکین مشین کام شروع کر دے گی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بیڈز اور صفائی کی خراب صورتحال کو ٹھیک کریں گے، ہسپتال میں علاج اور صفائی کی صورتحال پر بھی اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔