اداکارہ رباب ہاشم کے مداح کی غیر معمولی حرکت، تحائف لے کر گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔
رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔
اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ہم بہت دور سے آئے ہیں آپ کو یہ تحائف قبول کرنے ہوں گے۔”
رباب نے بتایا کہ جب میں نے تحائف لے لیے، تب بھی وہ لوگ گھر کے باہر کھڑے رہے اور جب وہ جا نہیں رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ تحائف واپس لے جائیں اور انہیں سمجھایا کہ گھر پر آنا مناسب نہیں ہے تو بھی میسجز آنا بند نہیں ہوئے۔ یہ ایک بہت عجیب اور غیر معمولی تجربہ تھا۔
رباب ہاشم کے اس واقعے نے نہ صرف مداحوں کی حد سے بڑھتی ہوئی دیوانگی کی عکاسی کی بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ مشہور شخصیات کو اکثر اپنی نجی زندگی میں ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رباب ہاشم
پڑھیں:
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔الرٹ کے مطابق بدھ سے 4مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے اور سکول ایجوکیشن ، صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔واسا ، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اپیل کی کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔