بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔

 بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟

ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر زور دیا، عمران خان نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو  ہدایت کی کہ وہ حکومتی امور میں پارٹی رہنماؤں جیسے عاطف خان کے ساتھ مشاورت کو ضروری بنائیں اور صوبے میں گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے علی امین کی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر پر نا گواری کا بھی اظہار کیا اور ہدایت دی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پردھیان دیں۔

گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا

پڑھیں:

حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع

حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے پس پردہ بات چیت پرمحتاط رویے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سیکے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہارکیا تھا اور کرپشن کے معاملے پر ان کی سرزنش بھی کی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے علی امین سے استعفی ما نگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو گورننس کے مسائل درست کرنے کی تلقین کی۔واضح رہیکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے آج ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کیا جلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے کیوں ہٹایا؟ دونوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور مستعفی
  • علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی پختونخوا  استعفا منظور
  • علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کے عہدے سے مستعفی
  • حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع
  • بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپورسے ملاقات ، برہمی کا اظہارکیا
  • بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپور سے ملاقات، برہمی کا اظہار کیا
  • علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں