انٹرنیشنل معراج النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ معراج پر نبی کریم (ص) غیبت کرنیوالوں کا کیا حال دیکھا؟ حقوق الناس کی رعایت نہ کرنیوالوں کیساتھ کیا بیت رہی تھی، تارک صلوات، ماں باپ کے نافرمان لوگوں کے عذاب کے بارے بھی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے ادارہ منہاج القرآن کے زیراہتمام انٹرنیشنل معراج النبی کانفرنس(ص)  سے خطاب کرتے ہوئے معراج کو امت  کی رہنمائی  اور آگاہی کا موثر ترین ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں واقعہ معراج تین پہلو بیان کیے، ایک پہلو مسجدالحرام سے مسجد اقصی، دوسرا پہلو مسجد اقصی سے بیت المامور اور تیسرا پہلو بیت المامور سے سدرہ المنتہی پر روشنی ڈالی۔ علامہ ظہیر کربلائی نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان مشاہدات کو بیان کیا، جن میں انسانوں کی حالت زار کو تمثیل کیساتھ بیان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معراج پر نبی کریم (ص) غیبت کرنیوالوں کا کیا حال دیکھا؟ حقوق الناس کی رعایت نہ کرنیوالوں کیساتھ کیا بیت رہی تھی، تارک صلوات، ماں باپ کے نافرمان لوگوں کے عذاب کے بارے بھی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔

علامہ ظہیر کربلائی نے اپنے خطاب میں غزہ اور پاراچنار کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو عبرتناک شکست ہوئی، وہ اسرائیل جو امریکہ کی مدد سے اپنے طاقت کے زعم میں مبتلا تھا، حماس کے جوانوں نے اس کا یہ زعم خاک میں ملا دیا۔ انہوں ںے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں عرب حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت رہی، اور اس سانحہ نے حقیقی مسلم اور جعلی مسلمان کی حقیقت آشکار کردی۔ علامہ ظہیر کربلائی نے پارا چنار کے حوالے سے کہا کہ یہ شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک منظم سازش ہے، جس کا ادراک ہمارے حکمرانوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پارا چنار کے راستوں کو عام عوام کیلئے کھولا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ ظہیر کربلائی نے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری 2 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج اختتام پذیر ہو رہا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 1500 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں، جنہیں ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے مسائل، ترسیلاتِ زر، سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی سہولیات پر مشاورت ہے۔ شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی تجاویز اور مسائل کو سننے کے لیے مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، قومی ترانے اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزراء، بیرون ملک تعینات پاکستانی سفراء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے کنونشن میں شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ دہری شہریت اور الیکشن سے متعلق مسائل پر بحث کی جا سکتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی جماعتوں کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کریں تاکہ ان پر قانون سازی ممکن ہو سکے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بتایا کہ وزیراعظم کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، جس سے ان کے لیے مزید سہولیات پیدا ہوں گی۔ گزشتہ روز کنونشن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں خدمات کو سراہا گیا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ شرکاء نے بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکہ مذاکات اس وقت اہم ثابت ہونگے جب برابری کی بنیاد پر ہونگے، علامہ ساجد نقوی
  • اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیف
  • اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ، اٹلی میں پاکستان کے سفیر کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • اسلام آباد میں 3 روزہ ’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا آغاز ہوگیا
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق