ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم سے کیوں ہارے؟ سخت سوال پر شان مسعود ناراض
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر دوسرے ٹیسٹ میچ کی شکست نے کپتان شان مسعود کو میڈیا کے تلخ سوال پر غصہ دلادیا۔
گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست پر کپتان شان مسعود دلبرداشتہ نظر آئے اور صحافیوں کے سخت سوالات پر بھی ناراض ہوگئے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے اپنے طویل سوال کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا انتظار ہوگا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
جس پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ٹیم کا اعلان کرنے سے چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں، مجھ پر اعتماد کے حوالے سے آپ کی رائے اپنی جگہ ہے اور میں اس کی قدر کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے پلیئرز کا احترام کریں، فیصلہ ساز ادارہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے اور تمام پلیئرز نے بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، ہم لوگ اس ملک اور ادارے کے ہیں ، ہم سب ملک کے لیے کھیلتے ہیں،کسی کو عزت نہ دینا کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ
شان مسعود نے مزید کہا کہ آپکا سوال تضحیک آمیز ہے، اگر آپ کسی کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں تو دکھادیں ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ہم نے جو بھی کوشش کی پاکستان کے لیے کی، ہم چار میں سے تین میچز جیتے ہیں، جو ایک ہارے اس میں بھی اگر پہلے دن غلطیاں نہ کرتے تو نتیجہ حق میں ہوتا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟
انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ہم نے پریکٹس ہی نہیں کی اور رات کو ٹیم کا اعلان کیا تھا، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ہم نے پہلے پچ کو دیکھا اور اس کے بعد 4، 5 دن ٹریننگ کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔