ریاض : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب سعودی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا تبدیل ہونے والے قرضوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

 

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ضوابط مقرر کیے ہیں، جو اب نافذ العمل ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں واقع رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، لیکن اس سرمایہ کاری کا دائرہ صرف سعودی مالیاتی مارکیٹ میں درج کمپنیوں تک محدود رہے گا۔

 

یہ فیصلہ سعودی عرب کے 2030 وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو بھی مزید ترقی ملے گی۔ تاہم، اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں مل سکتا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: غیرملکی سرمایہ سرمایہ کاری

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون  سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری

چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچپسی کا اظہار کردیا۔

اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث چین کی 80 کمپنیوں  نے  پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچسپی  کا اظہارکردیا۔ میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ  کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر   کی مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چینی کمپنیوں نے  پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے  جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا۔

چین کی جدید  ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ  ٹیکس مراعات اور لیبر فورس  سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد ہے۔  چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی حکومت نے مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دیدی
  • مکہ مدینہ کی جائیداد میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت
  • غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی
  • سعودی عرب نے غیرملکیوں کو مکہ، مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
  • مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، سعودیہ
  • غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی
  • سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند وں کیلئے بہت بڑی خوشخبری
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون  سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری