امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ کو ٹیلی فون کرکے غزہ جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو دہشتگردی کا اڈہ یا پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

مارکو روبیو نےاردن سے 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے رابطہ کیا، برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات چیت کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے مراکش اور ڈومینیکن ری پبلکن کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ بات چیت

پڑھیں:

مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے، امریکا کے ساتھ باہمی مفاد اور بھروسہ مند شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر عوامی فلاح کیلیے کام کریں گے۔نریندر مودی کے مطابق امریکا اور بھارت مشترکہ طور پر عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کیلییکام کریں گے۔ نریندر مودی نے کہا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا، غیرممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنیٰ مل گیا
  • امریکی ایلچی کی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور اگلے مرحلے پر اسرائیل سے بات چیت
  • امریکا اور قطر غزہ میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے پر متفق
  • جرمن چانسلرنے ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دے دیا
  • امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ سے رابطہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال
  • یہ اسرائیل کی فتح نہیں‘ ذلت ہے‘ مستعفی وزیر نیتن یاہو پر آگ بگولہ
  • امریکہ طالبان رہنماؤں کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کر سکتا ہے: وزیرِ خارجہ مارکو روبیو
  • مودی کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • یہ اسرائیل کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا اور ذلت آمیز ہے، مستعفی وزیر نیتن یاہو پر برس پڑے