نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 6 مسافر شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔
ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔
دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وہاڑی: انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے، دونوں معمولی زخمی ہوئے، زخمی پائلٹس کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے بحفاظت اتر گئے تھے۔
پولیس کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
Post Views: 4