مکہ مدینہ کی جائیداد میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی مالک سعودی لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری صرف لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا قابل تبدیلی قرضے تک محدود ہے۔
فیصلے کا مقصد سعودی وژن 2030 کےتحت سرمایہ کاری بڑھانا اور معیشت کو تقویت دینا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔