دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوہری شہریت والے افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دوہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت پیدائشی ہے یا بعد میں لی گئی، یہ بھی بتایا جائے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری شہریت بعد میں لی گئی تو اس کی بھی تاریخ بتائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دوہری شہریت ایف بی ا ر
پڑھیں:
نیول چیف کا خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور
---فائل فوٹوپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
کانفرنس میں خطے کی بدلتی ہوئی سمندری صورتِ حال، قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاک بحریہ کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
نیول چیف نے ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔