شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس، مدعی کمرہ عدالت میں منحرف ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس، مدعی کمرہ عدالت میں منحرف ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ مقدمے کا مدعی ذوالفقار کمرہ عدالت میں منحرف ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوئی۔
دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔
مدعی نے مزید کہا کہ مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے اور میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔
عدالت نے ذوالفقار کا بیان سننے کے بعد اسے ہدایت دی کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں۔
جس پر ذوالفقار نے کہا، ’جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے‘۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدالت میں
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے آرٹیکل 265 کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیاکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے، اور استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ کیس میں اب تک 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنائی جاسکتی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کی درخوات خارج کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت دو پی ٹی آئی رہنماؤں اجمل صابر اور سہیل عباسی کی بریت کی درخواست خارج کرچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو حملہ کیس درخواست خارج عمران خان وی نیوز