عمران اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو میں بریت، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو جسٹس انعام این منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔

سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا، ’میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق اپنی استدعا رکھتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے ہی سُن چکے ہیں، اور خاور مانیکا نے عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔‘

سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی کہ ’میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن میں اسے دائر نہیں کرنا چاہتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پر غور کرے۔‘

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور اس پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی۔

کیس کی مزید سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو منتقل کرنے کی استدعا توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے اور بشری میں بریت بی بی کی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ  ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی تنازع، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی: ایس ایچ او کو شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست دائر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں فوری سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
  • 190ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست
  • 190ملین پاؤنڈز کیس؛عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم