فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے آج بھی دلائل جاری ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دو ہفتوں سے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہے۔
سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کی جائیداد میں غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دیدی
ملٹری کورٹس سے متعلق کیس کی آخری سماعت 17 جنوری 2025 کو ہوئی تھی، گزشتہ پیر کو جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، 12 گواہان کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے
بانی چیئرمین تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے خلاف نو مئی GHQ حملہ کیس سماعت آج ہوگی، عدالت نے آج 12 گواہان کو طلب کررکھا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بدھ کو کریں گے۔
یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے،عدالت نے 2 سرکاری گواہان مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور سب انسپکٹر ریاض کو 5 ویں بار طلب کیا ہے۔
گواہوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، آج کے لئے تمام ملزمان تفتیشی ٹیم کے بھی سختی کے ساتھ طلبی کی گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ،عمر ایوب خان ،شبلی فراز بھی پیش ہونگے۔
جی ایچ کیو گیٹ ون حملہ کیس میں 119 گواہ ہیں 25 کے بیان ریکارڈ ہوچکے ہیں ،ابھی تک کسی بھی اہم گواہ پر جرح نہیں ہوسکی۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کے اج جیل ٹرائل مشکل ہے،ہم نے سانحہ 9 مئی کے پنجاب بھر کے تمام مقدمات ایک ساتھ ایک جج کے پاس ٹرائل کرنے کی درخواست دی ہے۔