پنجاب میں موسم خشک، درجہ حرارت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے باعث پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔ دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی لہربلوچستان کی پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 8 سے 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
آج شام یا رات گئے بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
چمن کے بالائی اضلاع میں میں برف باری کے بعد معمولاتِ زندگی بدستور متاثر ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ برف باری سے متاثرہ صرف بالائی مرکزی رابطہ سڑکیں بحال کی جا سکی ہیں، دیہات کی بیشتر رابطہ سڑکوں پر بحالی کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے چمن میں حالیہ برف باری سے متاثرہ خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔