پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آج سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی وفد تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گا، ملاقات میں گرینڈ اپوزیشن الائنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیمنٹ کی قیمت میں کمی کر دی گئی،کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی ا ئی کرے گا
پڑھیں:
خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے،فضل الرحمان
کراچی : سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں۔
شہر قائد میں جے یو آئی ف کے شاہراہ قائدین پر ’اسرائیل مردہ باد مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع سے ہم نے اہل غزہ کو پیغام دینا ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے کارکنان اہلیان فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کراچی میں عوام کو جمع کرکے حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں ۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے، امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں ہے، یہودیوں نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران کٹھ پتلی بن چکے ہیں، ہمارے ملک کے بانی قائداعظم نےاسرائیل کوناجائزبچہ قراردیا تھا، ہم اس کو کسی سطح پر بھی قبول کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Post Views: 4