توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر سلمان صفدراور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے،جسٹس راجہ انعام امین کیس کی سماعت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج سن چکے ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور بانی کی 6مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اور بشری
پڑھیں:
اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں درخواست ضمانت پر سیشل عدالت میں طلبی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیس میں ضمانت کی درخواست پر 15 اپریل کو طلبی کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے اور اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کو خط لکھ دیا اور اب عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔
واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں او دیگر کیسز میں ضمانت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں۔