اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز رپورٹ  کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8  فیصد اضافے سے  17.46 ارب ڈالر رہیں،  برآمدات  7.

2 فیصد اضافے سے  16.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ،  درآمدات میں  9.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 27.74 ارب ڈالر رہا،  کرنٹ اکاؤنٹ  1.21 ارب ڈالر سرپلس رہا۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب ڈالر رہی، مجموعی سرمایہ کاری 5.8 فیصد اضافے سے  1.24 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر  8.58 سے 11.44 ارب ڈالر ہو گئے، ڈالر ریٹ  280.10  سے  278.71 روپے پر آگیا ہے ۔

 پہلے 5 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں  25.9  فیصد اضافہ ہوا ہے ،  جولائی تا نومبر  5625 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا،  نان ٹیکس ریونیو  94.5 فیصد اضافے سے  3418 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ،  مالی خسارہ  43.5 ارب روپے رہا،  پرائمری بیلنس  3350 ارب روپے سرپلس رہا،  زرعی قرضوں کی فراہمی  8.5 فیصد اضافے سے  925.7 ارب  روپے ریکارڈ کی گئی ۔

امریکا نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند کر دی،کئی اہم منصوبے روک دیئے

نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی  1632 ارب روپے سے زائد رہی،  6ماہ میں شرح سود  22 فیصد سے 12 فیصد پر آ گیا ہے ، مہنگائی  29.7  فیصد سے  4.1 فیصد کی سطح پرآگئی ہے ۔
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصد اضافے سے ریکارڈ کی ارب ڈالر ارب روپے

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں  پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے جبکہ پی ایس ایل سیزن 10 میں پہلی سینچری ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بنالی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر  پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور  پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘ڈکس’ والے بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

بابراعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق  وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ ڈکس کا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل سیزن 10 میں اپنی پہلی سینچری بنائی ہے، محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابراعظم سینچری صفر محمد رضوان ناپسندیدہ ریکارڈ

متعلقہ مضامین

  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے: وزیرِ خزانہ
  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی