حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، امیر جماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی اور راو اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی جنوبی پنجاب بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی

پڑھیں:

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی ۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • غزہ کا المیہ، امیر جماعت اسلامی نے ایران سمیت مسلم حکمران کو خط لکھ دیا
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • جہاد کافتویٰ آچکا،نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کاحساب لیں گے ،حافظ نعیم
  • پرویز خٹک کی افغان سفیر سے ملاقات، افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
  • جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
  • حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی