Jasarat News:
2025-02-13@20:20:58 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

جب اْن میں سے ایک گروہ نے کہا کہ ’’اے یثرب کے لوگو، تمہارے لیے اب ٹھیرنے کا کوئی موقع نہیں ہے، پلٹ چلو‘‘ جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبیؐ سے رخصت طلب کر رہا تھا کہ ’’ہمارے گھر خطرے میں ہیں،‘‘ حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے، دراصل وہ (محاذ جنگ سے) بھاگنا چاہتے تھے۔ اگر شہر کے اطراف سے دشمن گھس آئے ہوتے اور اْس وقت انہیں فتنے کی طرف دعوت دی جاتی تو یہ اس میں جا پڑتے اور مشکل ہی سے انہیں شریک فتنہ ہونے میں کوئی تامل ہوتا۔ (سورۃ الاحزاب:13تا14)

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہؐ نے بڑے گناہوں کا تذکرہ فرمایا (یا آپ سے بڑے گناہوں کے بارے میں سوال کیا گیا) تو آپؐ نے فرمایا: ’’اللہ کے ساتھ شرک کرنا ، کسی کو ناحق قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا‘‘۔ ( پھر ) آپ نے فرمایا: ’’کیا تمہیں کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟‘‘ فرمایا: ’’جھوٹ بولنا (یا فرمایا: جھوٹی گواہی دینا)‘‘ شعبہ کا قول ہے: میرا ظن غالب یہ ہے کہ وہ ’’جھوٹی گواہی‘‘ ہے۔ (صحیح مسلم)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • آج‌رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات، خصوصی عبادات کا اہتمام ،رقت آمیز مناظر،امت ،مسلمہ اللہ کے حضور سر بسجود
  • اللہ تعالیٰ کے غضب کا شکار، بنی اسرائیل
  • مفتی محمد محمود الوری ؒ نے ساری زندگی اتباع رسول میں گزاری ،ابوالخیرمحمد زبیر
  • ملک کیخلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا شرمناک ،افنان اللہ خان
  • لیلۃ برأت کی عظمت و فضیلت
  • شب مغفرت و رحمت
  • ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں
  • دین اسلام اور ا من و سلامتی
  • چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں