کراچی(بزنس رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کی چھتری تلے سائٹ ایریا کو صاف اور سبز بنانے کے لیے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے ایم او اے کے دستخط کنندگان کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔سائٹ کی طرح دیگر صنعتی علاقوں کے ساتھ جلد سالڈ ویسٹ لفٹنگ کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس سال جدید جی ٹی ایس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران کے ہمراہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سائٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید عارف احمد زیدی، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی،چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ،سینئر نائب صدر خالد ریاض،نائب صدر ریاض ڈھیڈھی،سابق صدرکامران عربی،سابق سینئر نائب صدر سلیم ناگریا،عظیم موتی والا،کامران لاکھانی،امان نسیم،محمدطاہرگوریجا،حارث شکور، سائٹ لمیٹڈکے نذر جتوئی،فہیم الدین شیخ،سیف اللہ،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے غلام نبی،فرحان لودھی،وحید الرحمان،راحیل و دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سائٹ ایسوسی ایشن

پڑھیں:

ٹیکس بار ایسوسی ایشن حیدرآبادکی تقریب حلف برداری


حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ٹیکس بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی تقریب حلف برداری،حیدرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی،جہاں 45 نئے ارکان کو سرٹیفکیٹ اور کارڈ دیے، تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف اور اعزازی مہمان چیئرمین پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن عبدالقادر میمن تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بار ایسوسی ایشن حیدرآبادکی تقریب حلف برداری
  • حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسد اقبال انتقال کرگئے
  • سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، عبدالوحید قریشی اور تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت
  • کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
  • ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں‘کراچی بار
  • کراچی ائیرپورٹ؛ جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتے پکڑ لیے گئے
  • سائٹ ایسوسی ایشن کا شرح سود میں ایک فیصد کمی پر مایوسی کا اظہار
  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس