محمود آباد اورمیٹروول میں2افراد قتل ‘2زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں سیکورٹی گارڈ سمیت 8افراد زخمی ہوئے ۔ محمود آباد اعظم ٹاؤن گلی نمبر 09 گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ادھر سائٹ ایریا اے تھانے کی حدود میٹرو ول خیبر گیٹ بلاک فائیو سبزی مارکیٹ ربانی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور دوسرا زخمی ہوا۔مقتول کی شناخت 25سالہ فجر ولد بابو اور زخمی کی شناخت 25سالہ عثمان غنی ولد فضل ہارون کے ناموں سے ہوئی ۔نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روز پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔ منگھو پیر تھانے کی حددود معین سٹی ڈگری کالج کے قریب خالی پلاٹ سے35سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے پرتیز رفتار کاڑی کی ٹکر سے30سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ گارڈن تھانے کی حدود گارڈ گیٹ نمبر دو کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ مواچھ گوٹھ تھانے کی حدود بلدیہ لکی چڑھائی لعل کانٹا کے قریب باری مل کے اندر زیر زمین گہرے ٹینک میں گر کر سیکورٹی گارڈ 36سالہ بشیر خان ولد دلبر خان زخمی ہوگیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
صدرآزاد کشمیر سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی ملاقات
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد فیاض چوہدری ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ سجادالحق ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔