اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی جنید اکبر خان  نے کہا ہے کہ کہ حکومت چیئرمین پی اے سی کیلئے میرے نام پر راضی نہیں تھی،  بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کر مخالفت کرتا تھا، پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں کہ میں کیسا ہوں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین  پی اے سی کاکہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں، گنڈاپور پر بطور وزیراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کے پی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ذمہ داریاں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی ممبران کوآسانی سے ملنے دیاگیا، 6لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے، 6میں سے5افرادکوبانی سے ملنے دیا گیا،مجھے روک دیا گیا۔جنید اکبر نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں،سب کوپتہ ہے کون ملنے نہیں دیتا، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے میرانام بھی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کس کا کس کے ساتھ رابطہ ہے یہ معلوم نہیں، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی میں کسی سے شکوہ نہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ قبل صوبائی صدر سے متعلق پتہ چل گیا تھا، ذہنی طور پر پارٹی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار نہیں تھا اور میری ذاتی خواہش نہیں تھی کہ کے پی کاپارٹی صدر بنوں۔انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بننے کی بھی خواہش نہیں تھی، پارٹی کو تجویز دی تھی شیخ وقاص کا نام دیں تو وکیل کے ذریعے معلوم ہواکہ میرانام پی ایسی چیئرمین کیلئے دیا گیا ہے۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین پی ایسی کیلئے میرے نام پرراضی نہیں ہورہی تھی، حکومت پہلے میرے نام پرراضی نہیں ہورہی ،لیکن چیئرمین پی اے سی  کیلئے ڈیڈلاک ختم کرنے میں اسپیکر نے کردار ادا کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اب بھی سمجھتاہوں چیئرمین پی ایسی شیخ وقاص کودینی چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی چیئرمین پی جنید اکبر نہیں تھی پی اے سی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پر ذمہ داری بہت زیادہ تھی، اس لیے پارٹی نے مجھے منتخب کیا، جنید اکبر

جنید اکبر(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ 

مالاکنڈ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر ذمہ داری بہت زیادہ تھی، اس لیے پارٹی نے مجھے منتخب کیا، نہ ہم قانون ہاتھ میں لیں گے اور نہ کسی اور کو قانون ہاتھ میں لینے دیں گے۔

انھوں نے کہا غیر قانونی ایف آئی آرز کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مجبوراً آئی جی آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ 

جنید اکبر نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پانچ سال پورے کریں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنانا حکومت کی ناکامی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے استعفیٰ دے دیا
  • جنید اکبر خان نے قائمہ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفیٰ
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفی
  • بانی کا پیغام ہے’بات بہت آگے چلی گئی ہے‘، جنید اکبر
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر
  • وزیراعلیٰ پر ذمہ داری بہت زیادہ تھی، اس لیے پارٹی نے مجھے منتخب کیا، جنید اکبر
  • بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • حکومت چیئرمین پی اے سی کیلئے میرے نام پر راضی نہیں تھی، ڈیڈلاک ختم کرنے میں اسپیکر نے کردار ادا کیا.جنیداکبرخان