دوران ملازمت دنیا بھر میں سالانہ 27 لاکھ 80 ہزار مزدور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کام کی جگہ پر حادثات کی وجہ سے سالانہ 27 لاکھ 80 ہزار اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں نوکری پیشہ افرادی قوت کی تعداد 25 ملین سے زاید ہے۔ پاکستان میں ہر 1 لاکھ ورکرز میں سے سالانہ 1136 کارکنوں کو کام کی جگہ پر حادثات پیش آتے ہیںجبکہ اعداد وشمار کو اکٹھا کر نے اور مانیٹرنگ کے نظام کی سہولتوں کے مسائل کے باعث بعض اوقات حادثات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے، کام کی جگہ پر صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی ورک فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ پیداوار میں کمی کے مسائل کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ مزدوروں کے عالمی ادارے (آئی ایل او) کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 2.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
ملک میں مہنگی بجلی کے باعث شہری تیز رفتاری کے ساتھ متبادل توانائی کا ذریعہ سولر پینلز پر منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔
تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 17 گیگا واٹ کے ان سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی کی طلب سے موازنہ کیا جائے تو متبادل توانائی موجودہ بجلی کا نصف بنتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سولر پینلز کی اس غیر معمولی درآمدات کے پیچھے کوئی بڑی سرمایہ کاری اور نہ ہی کوئی حکومتی منصوبہ تھا بلکہ ملک میں مہنگی بجلی کے ستائے صارفین نے خود ہی ذاتی حیثیت میں سولر پینلز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔