Jasarat News:
2025-01-30@07:12:37 GMT

ملتان گیس ٹینکر سانحہ: اموات 6 ہوگئیں، مقدمہ درج، 3 گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ملتان/ اسلام آباد (اے پی پی) ملتان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے گیس ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی، پولیس ترجمان کے مطابق اس المناک سانحے کا مقدمہ ڈرائیور سمیت 8 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں درج کردیا گیا اوراس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلیے دعائے مغفرت، متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق چند افراد ٹینکر سے ری فلنگ کر رہے تھے کہ زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ترجمان کے مطابق آگ نے قریبی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے 6 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دنیا بھر میں دوران ملازمت حادثات سے سالانہ 2.78 ملین اموات ریکارڈ

کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی اہلکار جائزہ لے رہے ہیں‘ لاش کو منتقل کیا جارہا ہے

انٹر نیشنل لیبرآرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ملازمتوں کے مقام پر حادثات سے سالانہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2.78 ملین ریکارڈ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا میں مزدوروں کی عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ہر سال 2.78 ملین ملازمین اپنی اپنی نوکریوں کے مقام پر حادثات یا پھربیماریوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے غیر مہلک 374 ملین حادثات بھی رپورٹ ہو جاتے ہیں۔
انٹر نیشنل ویب ڈیسک کے مطابق دفاتر، کارخانوں، فیکٹریوں اور صنعتی علاقوں میں حادثات اور عدم تحفظاتی ماحول سے علاج معالجے کے اخراجات کے بڑھنے سے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کا معیارِ زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھی ہر1 لاکھ ورکرز میں سے سالانہ11 سو سے زائد ملازمین دوران ملازمت حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
اس موقع پر یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اعداد و شمار کی کلکشن اور ناقص مانیٹرنگ نظام کے باعث بعض اوقات حادثات رپورٹ ہی نہیں کیے جا رہے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے پیش نظر اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ لیبر قوانین میں کچھ ایسی مثبت تبدیلیاں لائی جائیں کہ جس سے کام کی جگہ پر صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی ورک فورس اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت پر مثبت اثرات کے ساتھ پیداوار میں کمی کے مسائل کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: 7 سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج
  • ملتان: 6700 غیرملکی سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • انڈیا میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ
  • اوگرا نے ملتان کے قریب ایل پی جی باوزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
  • ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چوری، مقدمہ درج
  • دنیا بھر میں دوران ملازمت حادثات سے سالانہ 2.78 ملین اموات ریکارڈ
  • نائیجیریا ،آئل ٹینکر حادثے میں 18 افراد بری طرح سے جھلس کر ہلاک
  • ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی
  • سوڈان میں سعودی اسپتال پرباغیوں کا حملہ، 70 اموات کی تصدیق