Jasarat News:
2025-04-15@09:15:29 GMT

الخدمت والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں رضاکاروں اور ضلعی کوآرڈینیٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ میں حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع سے رضاکار شریک ہوئے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد ،سینئر منیجر والنٹیئرمینجمنٹ تنویر حسین شاہ، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ریحانہ یاسمین اور معروف ٹرینرنمیر احمد بھی موجود تھے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تنویرحسین شاہ کا کہناتھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔ ان کی تربیت اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔جنرل سیکرٹری محمدشاہد نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیاں رضاکاروں کو ان کے مشن کی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی کاموں اور امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے چیلنجزسے نمنٹنے کے لیے رضاکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ وہ معاشرے کی بہتر خدمت انجام دے سکیں۔الحمدللہ الخدمت کے رضاکار بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

کراچی:

پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔

اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیڈل کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

پیڈل کو عام طور پر ٹینس اور اسکواش کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بیشتر قوانین ٹینس سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم چند اصول اسکواش سے بھی مستعار لیے گئے ہیں جو اس کھیل کو منفرد اور دلچسپ بناتے ہیں۔

نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو پاکستان میں پیڈل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا تارڑ کا غزہ امداد بھیجنے پر الخدمت اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین
  • چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
  • عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق
  • ایران کے ساتھ بات چیت کا انعقاد مفید، پر سکون اور مثبت فضا میں ہوا. صدرٹرمپ
  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • ایران میں مسلح افراد کا حملہ، باپ بیٹے سمیت 8پاکستانی جاں بحق
  • ایران میں 8 پاکستانی مکینکوں کا بہیمانہ قتل
  • ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
  • ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
  • ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا