Jasarat News:
2025-04-30@07:04:06 GMT

نائیجیریا: فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 27اہلکار ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنومیں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکو حرام نے بورنو کی فوجی بیس پر خود کش حملہ کیا ،جس میں کئی فوجی زخمی ہو گئے ۔ فوج کی طرف سے 16 جنوری کو بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سربراہان بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ 2000 ء کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات
  • تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظر عام پر،ڈی جی آئی ایس پی آر کل دوبارہ تفصیلی بریفنگ دینگے
  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن ؛ 3 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی تربت میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
  • ایئر پورٹ خودکش حملہ کیس میں نجی بینک کے ملازم کی ضمانت منظور
  • لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک
  • بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی
  • افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 عسکریت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج