کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے سکھر میں منعقدہ اے پی سی اعلامیہ کے مطابق ’’بحالی امن ایکشن کمیٹی‘‘ کی کال پر آج امن و امان کی بحالی کے لیے سندھ کے تمام اضلاع میں ایس ایس پیز کے دفاتر کے سامنے دھرنے دیے جائیں جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنما ،سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر پولیس کا آپریشن، درجنوں مظاہرین گرفتار

لاہور:

چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کی وجہ سے بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مؤخر

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے دھرنا سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کے حق میں دیا گیا تھا، جس میں تنخواہوں، سروس اسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد عوام کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کسان سیڈ سبسڈی میں 2 ارب 77 کروڑ کی بے ضابطگی
  • وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
  • چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر پولیس کا آپریشن، درجنوں مظاہرین گرفتار
  • پنجاب حکومت کا 12ہزار رابطہ سڑکوں کی تعمیروبحالی کا سب سے بڑا پروگرام شروع کردیا گیا
  • ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی 25 فیصد ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر یونیورسٹی کے اساتذہ کو مبارکباد
  • ناجائز کینالوں کے خلاف وکلاء کے پرامن دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت، علامہ مبشر حسن کا سخت ردعمل
  • پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب
  • استحکام پاکستان پارٹی کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاورشوکرنےکافیصلہ
  • بلدیاتی بل2025ء ...سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات عوامی نمائندوں کو دینا ہونگے!!
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند